شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کےمتاثرین کا واپسی کیلئے سیاسی اتحاد کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرہ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرانشاہ پریس کلب کے سامنے وزیرستان سیاسی اتحاد عمادین اور ممبر صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر نے مشترکہ طورپر اختجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بنوں میرانشاہ مین روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ سیاسی اتحاد کے چیرمین عبدالخلیل نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد خاندان آج بھی افعانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں متاثرین کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ 7000 ہزار سے زائد خاندان افعانستان میں محصور ہےان کی فوری طور پر واپسی کا انتظام کیا جائے۔ صوبائی اسمبلی کے رکن میر کلام وزیر نے کہا کہ وزیرستان کے عوام نے ملک کی سلامتی اور امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، حکومت کے اعلان کے ساتھ اپنے گھر اور بھرے بازار جوڑ کر نکل گئے تھے.
چھ 6 سال گزرنے کے باوجود ان متاثرین کو جیسا کہ بھول گئے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کی ایمرجنسی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کے واپسی کا بندوبست کیا جائے۔
ملک اکبر خان نے کہا کہ قبائلی عوام محسن پاکستان ہے، کلئیر علاقوں کو خاندانوں کی واپسی ممکن بنائیں، چیرمین متاثرین کمیٹی ملک رحمت اللّٰہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے اپنے گهروں کے بتیاں بوجھا کر اسلام آباد کی بتیاں روشن کی متاثرین کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ ان کے جائز
مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں