ٹریفک پولیس کے اہلکار ہمارےاصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پرسردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر

ٹریفک پولیس کے اہلکار ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل
پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک افتخار خان نے سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگادیں تاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی انجام دینے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ چھتریاں لگانے کا مقصد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ ایک طرف رمضان المبارک جبکہ دوسری جانب شدید گرمی ہے جس سے ٹریفک کے اہلکار بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ یہ ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو گرمی اور لو سے بچانے کے لئے سٹی سیکٹر کی طرح حیات آباد اور کینٹ ایریا میں بھی چھتریوں کی تنصیب کی جائیگی۔
ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

اپنا تبصرہ بھیجیں