پشاور ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کا ایک اجلاس زیر صدارت مجیب الرحمان منعقد ہوا جس میں شوکت اللہ ہمدرد میاں محمد اختر‘ محمد شوکت‘ آفتاب خان‘ ظفر منہاس‘ فہیم شاہ‘ نثار خان‘ صداقت خان اور شاہد خان سمیت دیگر بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس رش کو دیکھ کر اس کے خاتمے کے لئے عید تک چھٹیاں ختم کئے جائیں اور بازاروں کے ٹائم میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ بازاروں میں رش کم ہو اور تاجر برادری ایس او پیز پر عمل کرے کیونکہ عید کو نو دن باقی ہیں جبکہ اس میں چھ دن کی چھٹیاں آئیں گی تو ان تین دنوں میں تاجر کس طرح رش کو کنٹرول اور کاروبار کر سکیں گے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ٹائم کو زیادہ کر کے چھٹیاں ختم کئے جائیں تاکہ لوگوں اور تاجروں کو مشکلات درپیش نہ ہو۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ شہری بغیر کسی مشکلات اور وقت کے ضیاع کے بغیر بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments