پاکستان ورکرز فیڈریشن نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثر ہ ڈرائیورز کیلئے فوڈ پیکج

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) مزدورطبقہ میں ڈرائیور بھی لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کورونا وائرس وباء ایک بیماری ہے عوام کو سماجی فاصلے برقرار رکھ اپنی صفائی کاخاص خیال اور بیماری کی صورت میں خود کو حفاظتی طحویل میں لینا ہی سمجھداری ہے اب لوکل ٹرانسمیشن کی وجہ سے وائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوآرڈنیٹر شوکت علی انجم نے ٹی ایم اے ہال ٹوپی میں راشن تقسیم کے موقع پر کیا اس موقع پر دیگر مقرریں ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رفیق،توفیق زمان، محمد فاضل، حاجی شیر فرزندا،سید عارف شاہ، تمان فلائنگ کوچ ڈرائیور یونین ٹوپی کے صدر آمان خان اور جنرل سیکریٹری جمشید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت معاشی کرائسس کے دوران زیداہ متاثر طبقہ ڈرائیورز کا خیال رکھاٹوپی جنرل بس سٹینڈ سے تعلق رکھنے والے 50ڈرائیوروں میں 4200روپے کا پیکج دیا گیا جس میں آٹا،چینی، چاول، ماسک، سنیٹائزر،دالیں، شمع گھی، خشک دودھ، صابن، چائے، ماچساور دیگر اشیائے خورد ونوش شامل تھے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوآرڈنیٹر شوکت علی انجم نے مزید کہا کہ بونیر اور صوابی کے سنگم میں واقع ماربل مائنز ورکرز کیلئے اس سے قبل50فوڈ پیکجز دئے اور اگراللہ تعالیٰ نے موقع اور وسائل دیئے تو مزید مستحق لوگوں کو راشن دیں گے پاکستان ورکرز فیڈرشین یونینز کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور ہر یونین کے ممبران یونین کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں تاکہ قدرتی آفاتکے دوران ورکروں کا خیال رکھ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں