افغان طالبان کے سیاسی قیادت کا وفد دوحہ سے پاکستان روانہ

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) امارت اسلامی افغانستان ( افغان طالبان ) کے سیاسی ونگ کا سربراہ اپنے چند دیگر ساتھیوں سمیت دوحہ سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں، افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اخُند کی سربراہی میں یہ وفد پاکستان کے وزارت خارجہ کے دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ ملک کے مختلف سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے، ملاقاتوں میں افغان مہاجرین کے مسائل، دونوں دوست اور ہمسایہ ممالک کے مابین تجارت، افغانستان میں مستقل قیام امن اور افغانستان سے مکمل امریکی انخلا پر بات چیت کی جائیگی، افغان طالبان کے ایک زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ ان کے سیاسی ونگ کے قائدین افغان امن عمل کو شروع کرنے اور افغانستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مختلف ممالک کے دورے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں