پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے لئے پی سی آر مشین نصب کردی گئی ہے جہاں جلد کرونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے۔پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمار بن سعد کے مطابق پی سی آر ایک مخصوص ٹیسٹ ہے جو مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے بھی پی سی آر ہی استعمال ہوتا ہے.پی سی آر ٹیسٹ کے لئے ایک مخصوص لیبارٹری ہوتی ہے اس کے اندر مخصوص جگہوں کے اوپر مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد اس ٹیسٹ کو تیار کیا جاتا ہے.کرونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔اور اس کے نمونے کے ٹیسٹ کرتے وقت بہت سے اقدامات کئے جاتے ہیں تاکہ لیبارٹری کا عملہ اس سے متاثر نہ ہو۔ذرائع کےمطابق کرونا لیبارٹری کے آغاز کے بعد روزانہ 150 سے 200 ٹیسٹ کیے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں تعداد مزید بڑھا دی جائے گی.اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے پہلے ہی لیبارٹری کے عملے کی این آئی ایچ اسلام آباد سے ٹریننگ کروا دی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments