ٹانک ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) بروز اتوار سہ پہر 6 بجے کے وقت ٹانک پولیس نے گل امام کے مقام پر ناکہ بندی کرکے گھاس سے لوڈ ٹرک نمبر EA3006 کو روک کر تلاشی کے دوران گھاس کے نیچے چھپائے گئے 130 بوری امریکی بادام برآمد کی جس کے بعد پولیس نے ٹرک عملے سے تفتیش کرکے غیرملکی مصنوعات کی گودام کا پتہ لگایا، جس پر پولیس کی بھاری نفری نے وزیرستان روڈ پر واقع خان مارکیٹ پر چھاپہ مارکر مارکیٹ کے خفیہ گوداموں سے 300 بوری امریکی بادام 30 بوری پان سپاری، 86 کاٹن غیرملکی سگریٹ،32 کاٹن غیرملکی ڈاو صابن، 20 بوری مونگ پھلی، اور اعلی کوالٹی کے غیرملکی مچھر دانی، ٹینٹ سمیت گودام سے دو ہینڈ گرنیڈ ائی ائ ڈی بم بھی برآمد کئے،ہیں پولیس حکام نے حراست میں لیا ہواغیر ملکی مصنوعات کو مقامی کشٹم حکام کے حوالے کردیا، جبکہ دو آئی ڈی بموں کو بی ڈی ایس پولیس ٹیم کے حوالے کرکے ناکارہ کردیاگیا۔ واضح رہے کہ غیرملکی سامانا کا افغانستان سے اس روٹ پرسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ملکی مصنوعات کو کروڑوں کا نقصان ہورہاہے،
Load/Hide Comments