تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی (مردان) میں 63 غیرملکی تبلیغی مہمانوں کے ٹیسٹ نیگیٹو

مردان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ) تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی (مردان) میں 63 غیرملکی تبلیغی مہمانوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گزشتہ شب عزت و احترام سے اسلام اباد پہنچا دیئے گئے. تبلیغی مرکز میں قائم قرنطینہ سنٹر سے کسی بھی وقت 48 مزید تبلیغی فارغ ہونگے۔ اس موقع پر اے ڈی سی مردان مشتاق خان۔ایم ایس تخت بھائی ڈاکڑ کچکول خان سرکل اے ایس پی بشیر آحمد خان اور تھانہ تخت بھائی کے ایس ایچ او سلام خان بھی موجود تھے۔غیرملکی مہمانوں کو ماسک اور سینٹائزر دیئے گئے۔ یاد رہے۔ اس سے قبل 62 افغانی اور 5 فرانس کے شہری جاچکے ہیں۔اس سے قبل تبلیغی مرکز تخت بھائی میں مقیم بعض غیرملکی تبلیغی حضرات کے کرونا ٹیسٹ مثبت انے پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر خان نے مرکز کو قرنطینہ سنٹر قرار دیا۔موجود تقریباً 230 تبلیغی حضرات کے ٹیسٹ کئے۔جن کے رپورٹ مثبت ائے انکا علاج کیا گیا۔ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر کچکول خان کی نگرانی میں باقاعدہ ائیسولیشن وارڈ قائم کرکے وینٹیلٹرز سینٹائزر ماسک فراہم کرکے ڈاکٹروں کی ٹیم مقرر کی۔ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے تخت بھائی کی ٹیم نے پورے مرکز میں کئ بار کلورین سپرے کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلا فہیم روزانہ کی بنیاد پر مرکز کا دورہ کرتی۔رفتہ رفتہ نیگیٹو ٹیسٹ انے پر مرحلہ وار پروگرام کے زریعے تبلیغی حضرات کو فارغ کیے جائنگے ۔بہتر نگہداشت کی وجہ سے غیرممالک سے آنے والے تمام تبلیغی حضرات مکمل طور پر صحت یاب ہوکر اسلام اباد پہنچ گئے۔انھوں نے علاج معالجے کے بہتر اور بروقت امداد پہچانے پر ضلعی تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انشاء اللہ ائندہ چند روز مزید تبلیغی حضرات فارغ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں