A split-image composition shows a middle-aged man with short grey hair standing arms-crossed with a serious expression at a podium marked "UN GENERAL ASSEMBLY". Behind him is the large UN logo and a cityscape. To his right is a large overlay box with a title in Urdu: "Khabar ki Tafseel" (News Details). The main Urdu text within the box reports that the Trump Administration has granted a UN visa to Iranian President Pezeshkian, but denied a visa to the Palestinian President.

ٹرمپ انتظامیہ کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ، فلسطینی صدر کو انکار

پشاور (دی خیبر ٹائمز ویب ڈیسک): ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ ایرانی حکام کو امریکی ویزے جاری مزید پڑھیں

Iranian Deputy Foreign Minister Kazem Gharibabadi speaking about US proposals, Islamabad negotiations and the Strait of Hormuz.

ایران نے امریکا کے بے جا مطالبات کو مسترد کردیا، ابنائے ہرمز بدستور بند

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے پیر (27 جولائی) کو کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کی وساطت سے اسلام آباد میں ہونے والے مزید پڑھیں

Iranian and American flags side-by-side with a document representing the Islamabad Memorandum of Understanding.

اسلام آباد مفاہمت نامے کی خلاف ورزی: ایران کا امریکہ پر سخت ردعمل، سنگین نتائج کی تنبیہ

اسلام آباد: دی خیبر ٹائمز مانیٹرمنگ ڈیسک ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر “اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ” (MoU) کے آرٹیکل 10 کی صریح خلاف ورزی کا باقاعدہ الزام عائد کیا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ ایرانی تیل مزید پڑھیں

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا اسلام اباد ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت اور بعد ازاں اس کی مبینہ منسوخی سے متعلق دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین کا ذکر امریکی صدر کی جانب سے کیا جا رہا ہے، انہیں نہ تو کبھی سزائے موت سنائی گئی اور نہ ہی اس نوعیت کا کوئی عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اس سے قبل بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران میں سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد سے قبل 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم یہ دعویٰ بھی بعد ازاں بے بنیاد ثابت ہوا تھا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اب دوبارہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان خواتین کی سزائے موت “ٹرمپ کے مطالبے” پر منسوخ کر دی گئی ہے، جسے ایرانی حکام نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے “من گھڑت اور پروپیگنڈا پر مبنی خبر” قرار دیا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس بات کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ یہ مبینہ 8 خواتین کون ہیں، انہیں کب اور کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، یا آیا ان کے خلاف کوئی باضابطہ عدالتی کارروائی ہوئی بھی ہے یا نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاملے پر امریکی اور ایرانی بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید الجھن کا شکار نظر آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے عالمی سفارتکاری اور جاری سیاسی کشیدگی میں مزید تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا

اسلام اباد ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت اور بعد ازاں اس کی مبینہ منسوخی سے متعلق دعوے کو مکمل طور پر مزید پڑھیں