جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں فورسز کا ٹارگیٹڈ آپریشن، شدت پسند کمانڈر غالب اور رہبر ماردئے گئے

جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑہ میں سیکیورٹی فورسز ک ٹارگیٹڈ آپریشن کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم شدت پسند کمانڈر غالب اور رہبر ماردئے گئے ہیں،، سرکاری زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کمانڈر غالب کی سر کی قیمت حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا، جبکہ جنوبی وزیرستان ہی کے کمانڈر غالب حکیم اللہ کے قریب ترین ساتھیوں میں سے بھی شمار کئے جانے والے تھے، کمانڈر غالب حال ہی میں مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوئے تھے،، جو سیکیورٹی فورسز سمیت علاقے اور عوام کیلئے بڑا خطرہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں