پشاور(دی خیبر ٹاءمز.جنرل ڈسک)کالام کے باسیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا,اب ملک سخی فاونڈیشن کی جانب سے غربت کی دلدل میں پسے ہوئے غریب مریضوں کو مفت ایمبولینس سروس مہیا کی جائیگی…
کالام سے تعلق رکھنے والے ملک امیر سید اور ملک عمر سید نے عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر فلاحی کاموں کا ایک اور کامیاب سلسلہ شروع کیاہے.ملک عمر سید کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں زیادہ تر غریب لوگ رہتے ہیں.جن کے پاس کسی بھی حادسے کے وقت ایمبولینس کے کرائے تک کے پیسے نہیں ہوتے,جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے پیاروں کو کھوچکے ہیں.انہوں نے کہا کےاس دیرینہ مسئلے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مفت اپنے علاقے میں مفت ایمبولینس سروس شروع کیا جو بغیر کسی معاوضے کے عوام کو سہولیات مہیا کریگی. ملک امیر سید نے کہا کہ وہ اس فلاحی فاؤنڈیشن کے زیر سایہ مزید فلاحی کاموں کا سلسہ بھی جاری رکینگے اور بہت جلد یتیم بچون کے لئے مفت تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کرینگے..
Load/Hide Comments