صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سید احمد شاہ نے پسر خود بلال کی اغوائیگی کی دعویداری برخلاف ملزمان سید عمیر شاہ ولد خالد شاہ سکنہ گھباسنی اور محمد باسط ولد خان محمد سکنہ اچھیلی کرکے اور وجہ عناد “چند یوم قبل مغوی اور ملزمان کے مابین زبانی تکرار بتایا گیاہے،، مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج ہوکرباضابطہ طور پر تفتیش شروع کی گئ، ڈی پی او صوابی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے ہدایات جاری کرتے ہوئے، مغوی کی بازیابی اورملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کیلے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی اور ایس ایچ او اُتلہ ناظم خان اور تفتیشی افسر و دیگر نفری پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی انفارمیشن پر مغوی بلال کو بازیاب کرکےجبکہ ملزمان سیدعمیر شاہ ولد خالد شاہ سکنہ گھباسنی کو گرفتارکرکے ان کےقبضےسےاسلحہ بھی برآمد کیا، اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن صوابی بنارس خان نے بہترکارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی تعریف کرتے ہوے ان کی دلجوی کی خاطر نقد انعامات سے نوازا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments