صوابی کےعوام کی خدمت مجھ پر قرض ہے،اسپیکرقومی اسمبلی

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں جاری بائی پاس روڈ کے کام کا جائزہ لیا۔ اور کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی. 13 کلومیٹر طویل روڈ کے اس منصوبے پر 680 ملین روپے لاگت آئے گی۔ بائی پاس روڈ کی تکمیل سے صوابی کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔صوابی کے عوام نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ صوابی کے عوام کی خدمت ان پر قرض ہے اور صوابی کی ترقی ان کا مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں