سوئی گیس افسران و ٹھیکیداروں سے شہری تنگ، ایف آئی آر کی درخواست

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے بعض شہریوں نے تھانہ کوتوالی میں ایک درخواست دی ہے جس میں سوئی گیس کے بعض افسران اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیس حکام نے کئی ماہ پہلے نئی پائپ لائن ںچھانے کے لیئے اندرون شہر کی گلیوں،کوچوں اور بازاروں کو ادھیڑ دیا تھا اور کام ادھورا چھوڑ کر منظر سے غائب ہو گئیے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے لگ بھگ 20 روز قبل صورتحال کا علم ہونے پر سوئی گیس کے اپریشنل مینجر سلیمان کو فون کرکے معاملات کو فوری درست کرنے کی ہدایت کی ، مگر ڈی سی کی ہدایات کو مکمل طور پر نظر اندازکردیا گیا، آج سوموار کے روز ٹاؤن ون کا اھلکار محمد سعید گیس آفس حیات اباد گیا تاکہ انہیں ڈی سی کی ہدایات کی یاد دھانی کرائی جائے ، گیس حکام نے اس سرکاری اھلکار کو ایک گھنٹہ گیٹ پر روکے رکھا ، اندر پہنچنے میں کامیابی کے بعد گیس حکام نے ڈی سی کے احکامات پر عملدرآمد کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد شہریوں نے تھانہ کوتوالی میں درخواست جمع کراتے ہوئے آپریشنل مینجر سلیمان ، ایکس ای این مطیع اللہ اور ناصر نامی اھلکار کو ملزمان نامزد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر شہر میں ان کھنڈرات کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا یا امن و امان کا مسلہ بنا تو اسکی ذمہ داری بھی مذکورہ بالا ملزمان پر عائد ہوگی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کے خلاف اپنے اختیارات کو غلط استعمال کرنے ، مجرمانہ غفلت اور سنگین سیکورٹی مسائل پیدا کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے،
ڈی ایس پی سٹی سید عتیق شاہ نے معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے درخواست کی نقول اور حقائق مزید مشاورت اور رہنمائی کے لیئے اپنے ریمارکس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او کو ارسال کردی ہیں،
ادھر شہریوں نے گیس حکام کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے جس کا حتمی اعلان پولیس اور سول انتظامیہ کے ردعمل کے بعد کیا جائیگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں