پشاور ( مسرت اللہ جان سے ) سول ایوارڈ 23 مار چ کے موقع پر ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت اسلام آباد میں دئیے جائینگے صوبوں میں گورنرز اور وفاق میں صدر مملکت مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے. اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایس بی سے الحاق شدہ تمام ایسوسی ایشن کے سیکرٹریزکو اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے نام بھیج دیں پی ایس بی نے یہ دوسرا مراسلہ مختلف ایسوسی ایشنز کو بھیجا ہے اس سے قبل بھی مراسلہ ایسوسی ایشنز کو بھیجا جا چکا ہے جس میں ان سے 45 ہارڈ ، سافٹ کاپیاںنامزدگی فارم کی طلب کی گئی ہیں اسی طرح متعلقہ کھلاڑیوں کی اردو اور انگریزی زبان میں چھپنے والے مختلف اخبارات کی کٹنگ بھی فارم کیساتھ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں متعلقہ ایسوسی ایشن کو ساڑھے تین سو سے چار سو کے قریب الفاظ پر مشتمل پروفارما اور کھلاڑیوں کا بائیوڈیٹا 12 فروری تک جمع کرنیکی ہدایت کی گئی ہیں کسی بھی ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے شعبے میں نمایاں پوزیشن ہولڈر والے کھلاڑیوں کی نہ ہونے پر بھی پی ایس بی نے رپورٹ کرنیکی ہدایت کی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments