درہ آدم خیل سے وزیرستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتا

کوہاٹ ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے مطابق کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وئے پر کاروائی کے دوران اسلحے سے بھری گاڑی پکڑلی، اسلحہ درہ آدم سے وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا، پکڑے جانے والے اسلحے میں 30 کلاشنکوف ، دو ایل ایم جی مشین گن، ایک رائفل، دو پستول، وائرلیس بیس سیٹ، نائٹ ویژن دوربین شامل ہے، کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلر ملزم قاری ثابت اللہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں