شمالی وزیرستان متاثرین، ایک کروڑ 85 لاکھ روپے ماہانہ امداد کے طور پر ریلیز

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے بے گھر متائثرین کیللئے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے ماہانہ امداد کے طور پر ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دن میں پندرہ ہزار سے زائد متائثرہ خاندانوں کو بذریعہ سم کارڈ موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے سے اب تک شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ماہانہ نقد امداد کا یہ 68 ویں قسط ہے جس کے مطابق ہر رجسٹرڈ متائثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے دئے جا تے ہیں ۔ اس کے علاوہ میرانشاہ کے ماچس گاؤں کے مارچ کے مہینے میں واپس شدہ متائثرین کو 10 ہزار روپے بطور ٹرانسپورٹ گرانٹ اور 25 ہزار روپے بطور واپسی گرانٹ کی مد میں بھی ایک کروڑ 68 لاکھ کا فنڈ ریلیز کیا جا رہا ہے جو ماچس کے واپس شدہ 480 خاندانوں کو بہت جلد ملنا شروع ہو جائینگے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ماہانہ امداد کے علاوہ ہر ماہ باقاعدگی سے غذائی مواد پر مشتمل راشن بھی دیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ حالات میں متائثرین کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں