A photo and infographic illustration showing a young man looking exhausted and stressed in bed at 3:30 AM due to sleep deficiency. He has dark circles under his eyes and holds his head. The foreground displays generic diabetes medication packets and a digital glucometer showing a reading of 4.8 mmol/L. A graphic panel on the left summarizes health risks based on research by British medical experts, with Urdu text translating as: "Sleep Deficiency: A cause of complex diseases," followed by points detailing risks of Type 2 diabetes, high blood pressure and cholesterol, and a negative impact on insulin-producing cells.

نیند کی کمی ٹائپ ٹو ذیابیطس سمیت پیچیدہ امراض کا باعث بن سکتی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل نیند کی کمی ناصرف جسمانی توانائی کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سمیت کئی دیگر پیچیدہ اور مہلک امراض کا بنیادی باعث بھی بن سکتی ہے۔

برطانیہ کے معروف ’ڈیابیٹک سینٹر‘ کے طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رات کو دیر تک جاگنے کی عادت اور روزانہ کم از کم 7 گھنٹے کی گہری نیند نہ لینا صحت کیلئے شدید خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد نیند کا درکار دورانیہ پورا نہیں کرتے، ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہونے کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی تحقیقات کے مطابق نیند کی کمی سب سے زیادہ انسولین پیدا کرنے والے خلیات (Insulin-producing cells) پر اثر انداز ہوتی ہے اور انہیں غیر فعال یا متاثر کر دیتی ہے، جس سے جسم میں شوگر کو کنٹرول کرنے کا قدرتی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیند پوری نہ ہونے سے میٹابولزم میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، جس سے بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور توند (پیٹ) میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

ماہرینِ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں نائٹ لائف، اسکرین کے زیادہ استعمال اور بے ترتیبی کے باعث نوجوان نسل اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ خاص طور پر 25 سے 35 سال کی درمیانی عمر کے افراد میں ذیابیطس کے تندارک اور اس کے لاحق ہونے کے امکانات قبل از وقت بڑھ رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شوگر اور دیگر دائمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روزمرہ کے معمولات میں 7 سے 8 گھنٹے کی مسلسل نیند کو ترجیح دینا انتہائی ضروری ہے۔

“نیند کی کمی ٹائپ ٹو ذیابیطس سمیت پیچیدہ امراض کا باعث بن سکتی ہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں