وزیر زراعت محب اللہ خان کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اجلاس میں گندم، مکئی، زیتون، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی 23 نئی بیچ کی منظوری دی گئی صوبائی وزیر محب اللہ کا کہنا ہے نئے بیچ کی منظوری کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کی قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کو عملی جامہ پہنانا ہے، اجناس اور پھلوں کے نئے اقسام صوبے کی ماحولیاتی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔نئے اقسام کی منظوری صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کے اجلاس میں کی گئی۔ اجناس کے نئے اقسام جدید سائنسی طریقوں کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔نئے اقسام زرعی خود کفالت میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے نئے اقسام کا اضافہ زرعی سائنسدانوں کی تحقیقی کارکردگی کا مظہر ہے نئے اقسام زرعی ایمرجنسی کے سلسلے میں صوبے کے سائنسدانوں کی بہترین کاوش ہے۔وزیر اعلیٰ کے مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں آئندہ سال بھی مزید نئی ترقی دادہ اقسام کو متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں