خیبرپختونخوا میں جاری لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں ، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے شہری اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں ، حکومت خیبرپختونخوا دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، نمائندہ دی خیبر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی عوام کو اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے محکمہ فوڈ مکمل طور پر فعال ہے تاکہ اس دوران قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جا سکے ، وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت متاثرین کو امدادی رقوم کی منتقلی کے علاؤہ صوبائی سطح پر بھی نقد امداد تقسیم کی جائے گی ، تاکہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو اس بحرانی صورتحال کے دوران ضروریات زندگی پوری کرنے میں ہر ممکن ریلیف دیا جا سکے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں