ڈی آئی خان، بھائیوں کےجھگڑےمیں فائرنگ، خاتون جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بھائیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری اطلاعات نور اصغر وزیر کی جوانسال اہلیہ قتل ، قاتل دیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سی آر بی سی چوک میں گھر کے اندر بھائیوں کے گھریلو جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں نور اصغر وزیر کی جوانسال اہلیہ(ق بی بی ) گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی ، نور اصغر وزیر کا بھائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق نور اصغر وزیر اور اس کے بھائی کے درمیان گھریلو جھگڑابیان کیاگیا ہے، مقتولہ نور اصغروزیر کی دوسری اہلیہ اور تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں