Split featured banner showing Sindh Minister Sharjeel Memon and Punjab CM Maryam Nawaz in a political debate over Form 47 and Kashmir politics.

مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے توپ خانے آمنے سامنے: وزرا کے درمیان تابڑ توڑ حملے، لفظی جنگ عروج پر

پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ تیز: “فارم 47 کی پیداوار کشمیر میں کیا بیچنے نکلی ہے؟”

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ زمین جاری سیاسی کشیدگی اب کھلے عام شدید لفظی گولہ باری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو آڑے ہاتھوں لیا اور سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر تند و تیز تیر برسائے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو فارم 47 کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو جماعت عوام کے حقیقی مینڈیٹ کے بجائے بیساکیوں کے سہارے اقتدار میں آئی ہو، اسے کشمیریوں کے حقوق پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔ کشمیری عوام اس جعلی نمائندگی اور ڈرامے بازی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی بدترین شکست سے دوچار کریں گے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جو سیاسی جماعت اپنے صوبے (پنجاب) کے عوام کو ان کے بنیادی اور آئینی حقِ رائے دہی سے محروم رکھے، وہ کس منہ سے کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے؟ ایسی جماعت کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کی نمائندگی کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے صوبہ پنجاب کے صحت کے نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

پنجاب میں طبی سہولیات کی ابتر صورتحال کے باعث لاکھوں شہری علاج معالجے کیلئے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

ن لیگ دوسروں پر تنقید کے تیر چلانے کے بجائے ذرا اپنے صوبے کی تباہ حال کارکردگی کا جائزہ لے، عوام اب کھوکھلے دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر کے اس اٹیچنگ بیان نے وفاقی اور صوبائی سیاست میں جاری پہلے سے گرم ماحول کو مزید تپا دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق شرجیل میمن کا یہ بیان محض ایک فرد کا ردِعمل نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو دیا گیا ایک واضح اور تلخ پیغام ہے کہ اب کسی بھی تنقید کا جواب خاموشی کے بجائے اسی تلخ لہجے میں دیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے سیاسی میدان میں ن لیگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیپلز پارٹی کے اس جوابی حملے کے بعد آنے والے دنوں میں دونوں اتحادی مگر سیاسی حریف جماعتوں کے درمیان یہ جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سندھ کی حکمرانی اور کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے تھے۔ مریم نواز کا کہنا تھا، کہ 16 سال سے سندھ پر بلاشرکتِ غیرے حکمرانی کرنے والوں نے صوبے کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ کراچی کی سڑکیں کچرے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور تھر کے معصوم بچے پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔ جو جماعت اتنے طویل اقتدار کے باوجود اپنے عوام کو بنیادی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم نہ کر سکی، وہ کس منہ سے پنجاب کی شاندار کارکردگی اور ہمارے ترقیاتی ماڈل پر انگلیاں اٹھا رہی ہے؟ تنقید کرنے والے پہلے سندھ کی ہولناک بدحالی کا حساب دیں، پھر دوسروں کو درس دیں۔

PPP and PML-N Lock Horns: Sharjeel Memon Launches Scathing Attack on Maryam Nawaz

KARACHI (Web Desk: The Khyber Times) — The simmering political tension between coalition partners Pakistan Peoples Party (PPP) and Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) has erupted into an all-out verbal war. Sindh Senior Minister Sharjeel Inam Memon launched a fierce broadside against Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, firing sharp broadsides over her recent political moves and statements regarding Azad Jammu & Kashmir (AJK).

“Form 47 Product”: Scathing Critique on Mandate & Kashmir

Reacting strongly to statements made by Maryam Nawaz, the Sindh Senior Minister dismantled PML-N’s political posturing in Kashmir, labeling the ruling party in Punjab a “product of Form 47” that relies on artificial political support.

“A party born out of Form 47 has set out to gather political sympathies in Kashmir today. The people of Kashmir have rejected this fake representation in the past and will do so again with an even bigger defeat.”

Sharjeel Inam Memon (Senior Minister, Sindh)

Memon argued that a political party that deprives the people of its own province of their fundamental right to vote holds no moral justification to lecture anyone on the rights of Kashmiris.

Healthcare Debate: “Punjab Residents Depend on Sindh”

Exposing what he termed the “failures” of the Punjab administration, the PPP leader turned the spotlight on Punjab’s healthcare infrastructure. He advised PML-N leaders to look in the mirror before throwing mud at other provinces.

  • Healthcare Migration: Memon claimed that due to crumbling health facilities in Punjab, hundreds of thousands of citizens are forced to travel to Karachi and other cities in Sindh for treatment.

  • Performance Review: He urged PML-N to critically evaluate its own governance rather than relying on photo-ops and empty rhetoric.

  • Public Awareness: He added that the masses can no longer be fooled by lofty slogans and media stunts.

Counter-Attack: Maryam Nawaz Slams PPP’s Governance in Sindh

In response to the barrage of criticism from PPP ministers, sources close to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz and PML-N leaders launched a sharp counter-strike, questioning PPP’s 16-year rule in Sindh:

“Those who have ruled Sindh uninterrupted for 16 years have dragged the province into a pit of deprivation. The streets of Karachi are overflowing with garbage, and innocent children in Tharparkar crave a single drop of clean drinking water. How can a party that failed to provide basic health and civic amenities to its own people point fingers at Punjab’s stellar development model? Before lecturing others, they must account for the tragic plight of Sindh.”