ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مستحقین میں حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت12ہزار روپے کی نقد ادائیگی کے عمل کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع بھر میں نوسرباز عوام کو رقوم کے حصول کے نام پر لوٹنے میں مصروف ہیں۔ احساس کفالت پروگرام کی رقم میں کرپشن، فراڈ اور ناجائز کٹوتی کی عوامی شکایات پر ضلعی پولیس آفیسر کپٹن (ر) واحد محمود نے ایکشن لیتے ہوئے ایس۔ایچ۔او چودھوان کو ملزمان کے خلاف فوری کریک ڈاون کر کے گرفتاری کا ٹاسک دیا۔جس پر چودھوان پولیس نے موقع پر پہنچ کر مستحقین کو لوٹنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گرفتار ملزمان میں امان اللہ ولد سعود خان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان ،عصمت اللہ ولد خدابخش سکنہ چودھوان،عبدالجبار ولدمحمد رمضان سکنہ چودھوان،رحمت اللہ ولد اللہ یار اور محمد امیر انجم خان ولد اللہ بخش سکنہ کڑی شموزئی نے یونین کونسل کڑی شموزئی کے گاؤں جھوک موہانہ اور رند میں خواتین کارڈ ہولڈرز سے ناجائز طور پر لاکھوں روپے کی کٹوتی کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے مستحقین سے ناجائز طور پر کٹوتی کی گئی لاکھوں روپے کی رقم اور ڈیوائس مشین برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments