پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) صدر مملکت سے ویڈیو لنک گفتگوگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کرونا صورتحال میں تمام صوبوں میں علماہ پر مشتمل 8رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی۔کمیٹی کرونا صورتحال میں مساجد، نماز، تراویح سمیت دیگر معاملات پر حکومت کے ساتھ مشاورتی عمل میں شریک رہے گی۔گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ علما کرام ماہ رمضان میں حکومتی اور طبی ماہرین کی احتیاطی تجاویز پر عملدرآمد پر پوری طرح متفق ہیں ۔خیبر پختونخوا میں ہمیشہ علماکرام نے تمام معاملات میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔حکومت کو جب بھی ضرورت ہوئی علما کرام نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔کرونا وبا کے آغاز سے لیکر آج تک حکومت نے صوبہ کے تمام علماہ کرام کو مشاورتی عمل میں شریک رکھا۔ کرونا صورتحال کے اقدامات پر علما اور حکومت کے درمیان مکمل اتفاق ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments