پشاور میں کورونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی ہالز کو تقریبات کیلئے کھل دئے جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ

پشاور (دی خیبر ٹائمزکامرس ڈیسک) شادی ہالز ایسو سی ایشن کا حکومت سے مطالبہ، شادی ہالز سے وابستہ افراد کا معاشی قتل عام بن کیا جائے اور حکومت سخت ایس او پیز کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کریں۔
اس حوالے سے پشاور میں شادی ہالز ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت خان گل منعقد ہوا جسمیں مرکزی تنظیم تاجران پشاور کے صدر مہر الہی اور تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمن سمیت کثیر تعداد میں ایسو سی ایشن کے کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ شادی ہالز کی بندش کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ شادی ہالز کے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد کا روزگار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہزار افراد کی بجائے چا ر سوں افراد کیساتھ شادی ہالزمیں تقریبات کیلئے کھول دے اور سخت سے سخت ایس او پیز رکھیں، تاکہ شادی ہالز کا  مزید معاشی قتل نہ ہو۔ اجلاس کے آخر میں تاجر رہنما مہر الہی اور مجیب الرحمن نے شادہ ہالز ایسوسی ایشن  پشاور کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور عزم کیا کہ شادی ہالز  ایسو سی ایشن کے فیصلوں کی حمایت کرینگے اور بھر پور ساتھ دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں