پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)
نے کورونا وائرس اور جراثیم کش سپرے کے لیے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ریسکیو1122 نے جراثیم کش سپرے کے لیے نئی گاڑی متعارف کروائی جس کی مدد سےاندرون شہر اور تنگ علاقوں میں سپرے کا عمل جاری تھا جس کے بہترین نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد میں ایک سے چار تک اضافہ کردیا گیا ہے، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی مدد سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا آغاز اندرون شہر سے کردیا گیا ہے اور پہلے روز ریسکیو1122 نے تحصیل گورگٹھری، ہیری ٹیج، محلہ سیٹھیان، مینہ بازار، گھنٹہ گھر، ریتی بازار، کریمپورہ، چوک یادگار، سبزی منڈی اور ان سے ملحقہ علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا، خصوصی مہم کے دوران شہر بھر کے علاقوں اور گلی محلوں میں جراثیم کش سپرے کی جائیگی اور اس دوران عوام الناس کو سوشل ڈیسٹنس سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی فراہم کی جائیگی۔ نئی گاڑی میں 400 سے زائد لیٹر پانی کی گنجائش موجود ہے جبکہ سپرے گاڑیوں میں پانی ختم ہونے کے بعد راستے اور کسی بھی جگہ سے پانی ڈال کر استعمال کیاجا سکتا ہےریسکیو1122 کی جانب سے روزمرہ کی بنیاد پر صوبے کے26اضلاع میں مسجدوں، قرنطینہ سینٹرز، گلی محلوں اور شاہراہوں پر سپرے کیا جارہاہے
Load/Hide Comments