کابل حملےمیں ملوث بنگلہ دیشی شہری کی ویڈیوافغان انٹیلی جینس حکام نےجاری کردی

جلال آباد( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک) بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد کے دوران تفتیش ویڈیو افغان انٹیلی جینس اداروں نے جاری کردی ہے اسلامک سٹیٹ آف افغانستان سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کابل میں کس طرح حملہ کیا بنگلہ دیشی شہری نے تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے معلومات افغانستان کی انٹیلی جینس اداروں کو فراہم کی ہیں بنگلہ دیشی شہری تنویر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث تھا اور اس کے ساتھ اسماعیل پنجابی ایک اور ساتھی بھی تھا .پچیس مارچ کو سکھوں کے گوردوارہ میں ہونیوالے حملے میں پچیس سکھ جاں بحق ہوگئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں