جوں جوں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے توں توں سیاسی میدان زیادہ سجنے لگا ہے حکومت کی طرف سے عوام کو فوری انصاف اور معاشی حالت کودرست سمت میں لے جانے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کرپشن وسرکاری اداروں میں مداخلت کا خاتمہ جیسے بلند بانگ دعوے اور مستقبل کے سنہرے خواب کو وعدوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام پریشان اور مایوس نظر آنے لگے ضلع صوابی کو پاکستان کا سب سے زیادہ ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے وعدے بھی خواب ثابت ہوئے ٹوپی سول ہسپتال عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں ملنے والی کیٹیگری سی(تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال)2012اے ڈی پی میں مختص30کروڑ روپے تو 7سال میں بلڈنگ پر لگادئے مگر ہنوز ہسپتال میں ایکسرا لیبارٹری تک معیاری بنانے سے قاصر رہے آئے دن سپیکر قومی اسمبلی باچا خان میڈیکل کمپلیکس اور ٹی ایچ کیو ٹوپی میں اففتاح کیلئے آتے ہیں ٹی اے ڈی اے بناکر فوٹو سیشن کے بعد ہسپتال سے کسی مریض کو کوئی فائدہ نہیں البتہ ہسپتال سیاست کا گڑھ ضرور بن چکا ہے اور عقب میں موجود ایمرجنسی گیٹ پر سیاست کرکے ہزاروں گھرانوں کو ووٹ کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کررہے ہیں، وطن کوانگریزوں سے آزادکرانے کیلئے پختونوں کی قربانیاں لازوال ہے پاکستان بنتے ہی عوامی نیشنل پارٹی حکومت کا ایک سازش کے تخت خاتمہ کرکے پوری قیادت باچا خان اور ولی خان کو بابند سلاسل بناکر چارسدہ کے مقام بابڑہ پر نہتے اور پر امن پختونوں کے خون سے خون کی ہولی کھیلی گئی ان خیالات کا سینئر ضلعی صدر غلام حقانی کا ٹوپی میں یوم شہدائے بابڑہ کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطا ب کے دوران کیا ۔
یہ بھی پڑھئے : باچاخان کےسرخ پوش سپاہیوں کی ماضی کی عظیم قربانیاں، تحریک کا لڑکڑاتا مستقبل۔ تحریر فخر کاکاخیل
عوامی نیشنل پارٹی زیرِ اہتمام منعقدہ یوم بابڑہ جلسہ کی صدارت خدائی خدمت گار حضرت اللہ ٹھیکیدار میں ہوا جس سے عوامی نیشنل پارٹی شرقی کے صدر و سابق ضلعی کونسلرمحمد سلیم خان صوبائی راہنماء شاہ نواز خانزادہ،سابق ایم این اے امیدوار و نائب صدرحاجی وارث خان اور مہان خصوصی سینئر ضلعی صدرغلام حقانی نے الگ الگ خطاب میں کہا کہ 12اگست پختون اور پاکستان انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور شہدائے بابڑہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گیسانحہ بابڑہ یزید وقت کے ظلم اور بربریت کا دن اور کسی کربلا سے کم نہیں تھا جب باچا خان بابا، عبدالولی خان، غنی خان کو تحریک کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تو اس کے خلاف امن کے علمبرداروں اور انسانیت کا پرچار کرنے والوں نے سالار امین جان کے حکم پر پرامن جلوس نکالاجس کی قیادت سپین ملنگ کررہے تھے۔اسی سپین ملنگ کو سب سے پہلے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،اور اس بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 600 سے زائد نہتے انسانوں نے عظیم تحریک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے1200سے زائداندھی گولیوں کا نشانہ بن کے زخمی ہوئے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ان کے علاج پر پابندی کے باعث بیشتر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور جو زندہ بچ گئے انہیں زندانوں میں ڈال دیا گیا ساتھ ہی لاشیں ورثاء کو واپس کرنے کیلئے تاوان کی رقم وصول کی انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے زبر دستی زمینیں ضبط کی گئیں اور سانحے میں چلائی جانے والی گولیوں کے اخراجات بھی ان سے وصول کئے گئے یوم شہداء جلسہ کی سٹیج کی خدمات محمد توفیق نے ادا کئے اتنے بڑے پیمانے پر خونریزی کے باوجود خدائی خدمتگاروں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا کیونکہ یہ باچا خان بابا کی تربیت کا نتیجہ تھا اس موقع پر تحصیل ٹوپی بھر کے عوامی نیشنل پارٹی کے تنظیموں سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جشن آزادی پاکستان کے موقع پر بنک آف خیبر ٹوپی 73واں جشن آزادی تقریب منیجر حیدر خان اور دیگر سٹاف نے کیک کاٹ کر ملک کی 73واں جشن آزادی منایا۔
یہ بھی ملاحظہ فرمائیے : آزادی پاکستان اور پوں پوں باجا کا کردار۔ سید زاہد عثمان
اس موقع پر بنک آف خیبر اکاونٹ ہولڈرز کسٹمرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی بنک آف خیبر منیجر نے ایک بچے سید آیان عارف سے کیک کاٹ کر یوم آزادی کی خوشی منائی اس موقع پرمنیجربنک آف خیبرحیدر زمان،منیجر آپریشن حیدر خان بابا خیل،دیگر افسران معاذ علی،انصار احمد ٹوپی پریس کلب کے صدر سید عارف شاہ، لیاقت آمین،قدیم خان،وارث خان اور دیگر موجود تھے جشن آزادی کے موقع پر منیجرز نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ وطن کی ترقی اور بقاٗ کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں نسل نو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر جد ید علوم وفنون سے ملک و ملت کو روشن کریں ٹوپی میں پریس کلب الخیر انجمن تاجران،اتمان فلائنگ کوچ ڈرائیور زیونیناور تنظیم نوجوانان ٹوپی کے زیر اہتمام ٹوپی بازار میں ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں سمیت بچوں اور عمائدین علاقہ کے کثیر تعداد شرکت کی ملی نغمے اور ملک کے استحکام سا لمیتاور بقاء کیلئے دعا کی گئی ریلی سے محمد سلیم، مولانا روشن زیب، جمشید خان، میر عالم خان اور سید عارف شاہ نے خطاب کیا اسی طرح الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری صوابی کے زیر اہتمام COVID19میں بہترین رپورٹنگ کرنے پر ایس پی نیاز خان سید عارف شاہ اور امجدعلی صوابی کے دیگر سینئر صحافیوں کو ایوارڈز دئےCOVID19میں بہتری رپورٹنگ اور دیگر خدمات ک ا اعلیٰ مثال قائم کرنے پر دیا ا پنے جگر گوشوں کو چند روپوں لالچ کے عوض سگے باپ نے فروخت کردئے پنجاب میں خریدنے والوں کو حوالے کرنے سے قبل پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا کم سن بچیوں کو برآمد کرکے باپ کو حوالات جب کہ دلال ممتاز گرفتاری کیلئے چھاپے شوروع کردئے کے خلاف ایس ایچ او کالوخان کی اہم کاروائی اپنی کمسن بیٹیوں کو پنجاب میں فروخت کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار دو بچیاں بازیاب تھانہ کالوخان میں 14اگست کوبجرم34/52CPA درج رجسٹربچیوں کی عمر تقریبا 11/12سال اور 10/11 سال کی بتائی جا رہی ہے سگا باپ پیسوں کی لالچ میں اپنی لخت جگر02 معصوم بیٹیوں کو دلال ملزم ممتاز کی مددسے فروخت کرکے صوبہ پنجاب منتقلی اور حوالگی کا بندوبست کر رہا تھاایس ایچ او کالوخان منصف خان تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالوخان کواطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ ڈاگئی میں باپ اپنی دو بیٹیاں مسماۃ اسماء بعمر 11/12سال اور حسناء بہ عمر 10 سال کوممتاز سکنہ ڈاگئی نامی دلال کی مددسے صوبہ پنجاب میں فروخت کرکے ڈیل مبلغ 3لاکھ 50 ہزار روپے میں فائنل کرکے جسمیں دلال ممتاز نے 50 ہزارروپے بطور ایڈوانس وصول کئے تھے اور باقی رقم کی وصولی کے لیے دونوں بچیوں کی پنجاب منتقلی اور حوالگی کابندوبست کر رہے ہیں اس اطلاع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو بچیوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، جس پر ڈی ایس پی رزڑ کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان منصف خان بمع پولیس ٹیم نے فوری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دیہہ ڈاگئی سکندرے میں ملزم ہدایت اللہ کے گھر پر چھاپہ زنی کی اور دونوں بچیوں کو بہ حفاظت بازیاب کراکر ملزم باپ ہدایت اللہ سکنہ شیوہ حال سکندرکوگرفتار کیاجبکہ ملزم ممتاز کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں.
سید عارف شاہ صوابی سے دی خیبر ٹائمز کے ساتھ بطور نامہ نگار ہے، جو دیگر اخبارات کے ساتھ بھی خبریں، تجزئے اور حالات حاضرہ شیئر کرتے رہتے ہیں۔