شمالی وزیرستان میرانشاہ کے پریس کلب پر مسلح ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، کلب ممبر نور بہرام پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا،

شمالی وزیرستان میران شاہ کے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں موجود سینیئر صحافی نوربہرام پر تشدد شروع کیا، تحقیقات میں معلوم ہوا کہ صحافی نوربہرام نے میرانشاہ کے پولیس اہلکار ابراہیم کی کارستانیوں اور کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے، جس کے خلاف پولیس ایس ایچ او ابراہیم کے والد نے ان کے دیگر خاندان کے درجن سے زائد افراد سمیت پریس کلب پر حملہ کرکے نوربہرام کو شدید زخمی کیا ہے،
میرانشاہ پریس کلب کے صدر صفدر داوڑ اور دیگر صحافیوں نے واقعے کی نہ صرف مزمت کی ہے، بلکہ میرانشاہ پریس کلب پر حملہ قرار دیا ہے، جس کی سختی سے نوٹس نہیں لیا گیا ، تو پولیس کے خلاف ملک بھر کے پریس کلبز بھر پور احتجاج کرکے پولیس کو گھٹنے ٹھیک کرنے پر مجبور کیا جائیگا۔ ،
میرانشاہ پریس کلب پر حملے کے خلاف مذمتی بیانات ریکارڈ کرکے کہا گیا ہے، کہ میرانشاہ پریس کلب واقعے کے خلاف آئی جی پی خیبرپختونخوا سخت ایکشن لیں،
شمالی وزیرستان کا میرانشاہ پریس کلب میرانشاہ کینٹ میں واقع ہے ، اگ یہاں کینٹ میں بھی پریس کلب غنڈہ گردی سے محفوظ نہیں تو پھر ججائینگے کہاں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں