ایک اور افسوسناک دن، 13 جاں بحق، 182 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے مزید 13افراد کی جانیں لےلیں. جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 182 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. صوبے بھر میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 4509 ہوگئی ہے. محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات 234ہوگئی ہے. گزشتہ روز 7اموات پشاور, ایک چارسدہ, ایک خیبر,ایک مردان, ایک مالاکنڈ, ایک سوات, ایک ایبٹ آباد سے رپورٹ ہوئی ہے.جبکی نئے کیسز میں 83 پشاور, 2 نوشہرہ, 3 چارسدہ, 10 خیبر,1 مہمند,6 مردان,7 صوابی,22 سوات, 4 بونیر,2 شانگلہ, 14 مالاکنڈ, 4 باجوڑ, 2 ایبٹ آباد, 4 بٹگرام, 3 کوہاٹ, 5 بنوں, 2 ٹانک, اور ایک ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوئے ہیں. صوبے میں 53افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں. مجموعی طور پر صوبے میں 1086افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں