پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رابعہ بصری نے ماہ رمضان میں اپنی مدد آپ کے تحت مستحق خاندانوں کو راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، منگل کے روز بھی انہوں نے 70 سے زائد خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح انسان ہیں اور ہم سب پر فرض ہے کہ ان بے ضرر افراد کا خیال رکھا جائے رابعہ بصری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے بھی ان کی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی ملاقات کریں گی ۔
Load/Hide Comments