پاک افغان بارڈر بندش ،پاکستانی اور افغان قبائل کا احتجاجی دھرنا

جنوبی وزیرستان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک)پاک افغان بارڈر بندش کے خلاف صدر مقام وانا ایف سی کیمپ کے سامنے احمدزئی وزیرقبائل،واناسیاسی اتحاد سمیت بارڈر اس پار آباد پاکستانی اور افغانی قبائل کا احتجاجی دھرنا،حکومت سے فوری طورپرانگورآڈہ گیٹ کو طورخم اور چمن بارڈر کیطرح کھولنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے،ایاز وزیر،سیف الرحمان طیب،ملک جمیل وزیر اور ملک شیریار وزیر نے کہاکہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کے اس پار آباد پاکستانی اور افغانی قبائل جو پاکستان میں پھنس چکے ہیں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انگورآڈہ گیٹ کو کھول دیاجائے۔انھوں نے کہاکہ گیٹ کھولنے تک ہمارا احتجاجی دھرنا جاری ہیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں