پشاور پریس کلب میں جراثیم کش سپرےشروع، چندروز میں کرونا وائرس سے 6 صحافی متاثر


پشاور (دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے پشاور پریس کلب میں جراثیم کش سپرے کردیا۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر کورونا وائرس کی وبا سے صحافی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پشاور پریس کلب میں جراثیم کش ادویات سے صاف کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور انجنیئر ملک شیر دل خان کی نگرانی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کے گھروں اور علاقوں میں خصوصی سپرے کرنے کا عمل شروع کردیا گیاہے، ریسکیو1122 کی جانب سے ہینڈ کیری اور گاڑی کے زریعے سپرے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ریسکیو1122 کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کا عمل روزمرہ کی بنیادوں پر جاتی رکھا جائیگا، ریسکیو1122 نے صرف صوبائی دارالحکومت بلکہ صوبےکے26 اضلاع کی قرنطینہ سینٹرز،مساجد، شاہراہوں، علاقوں، گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش سپرےکررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں