دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیو ورکرز واجد کیس میں فریقین سے جواب طلب

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) ضلع مہمند میں فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیو ورکر کو شہداء پیکج دینے سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ارسلا خان نے اپنے بیٹے واجد جو کہ پولیو ورکرز تھا اور اٹھارہ مارچ 2018 میں فائرنگ کے نتیجے یں جاں بحق ہوا تھا کی موت پر حکومت سے شہداء پیکج کیلئے رٹ دائر کی تھی اپریل 2017 میں یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے والے واجد خْان ٹاپر تھے اور پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کو بتایا گیا تھا کہ ابھی تک ڈپٹی کمشنر مہمند نے جواب جمع نہیں کرایا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے دوبار ہ جواب طلب کرلیا گیا-۔

اپنا تبصرہ بھیجیں