پشاور (پریس ریلیز) ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) خیبر پختونخوا نے یونیسف کے تعاون سے صوبے کے 22 ترجیحی اضلاع کے انتظامی افسران کیلئے ایک روزہ خصوصی آگاہی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اس اہم ورکشاپ کا بنیادی مقصد پولیو کے مکمل خاتمے، معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات (روٹین امیونائزیشن) اور مربوط صحت کی خدمات کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر حکمت عملیوں کو مزید مضبوط اور فعال بنانا تھا۔
تقریب میں شرکاء کو پولیو کے خاتمے کے پروگرام، درپیش چیلنجز، ورکنگ ایس او پیز، مہم کی جامع منصوبہ بندی اور ضلعی فریم ورک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا فیاض علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت و کوآرڈینیٹر ای او سی شفیع اللہ خان، این ای او سی کوآرڈینیٹر، چیئرمین روٹری پولیو پلس کمیٹی، سی ڈی سی ایڈوائزر ڈاکٹر رانا صفدر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ٹیم لیڈ ڈاکٹر صغیر، این ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف بوسان اور ای او سی کی کور ٹیم نے شرکت کی۔
آن لائن ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر مضبوط قیادت، جوابدہی اور کڑی نگرانی انسدادِ پولیو مہمات کی کامیابی کیلئے سب سے اہم عنصر ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام متعلقہ اداروں اور ٹیموں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں تاکہ صوبے کے ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانا یقینی بنایا جا سکے۔
ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور کوآرڈینیٹر ای او سی شفیع اللہ خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام کی اہم ترجیحات، ضلعی ٹیموں کی ذمہ داریوں، مہم کی سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی، چیلنجز کے حل اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز، محکمہ صحت کی ٹیموں اور دیگر اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سیشن کے دوران سی ڈی سی ایڈوائزر ڈاکٹر رانا صفدر، این ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف بوسان اور ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈ ڈاکٹر صغیر نے بھی ضلعی سطح پر موثر ٹیم ورک اور پائیدار حکمت عملی کے ساتھ انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مربوط انداز میں جاری رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یہ خصوصی تربیتی سیشن باجوڑ، بنوں، چارسدہ، ڈی آئی خان، دیر لوئر، دیر اپر، ہنگو، کرک، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، مانسہرہ، مردان، مہمند، شمالی وزیرستان، اورکزئی، پشاور، جنوبی وزیرستان لوئر و اپر، ٹانک اور تورغر کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے بالخصوص ترتیب دیا گیا تھا تاکہ تمام ترجیحی اضلاع میں پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کو یکساں اور موثر انداز میں تیز کیا جا سکے۔
-
Leadership and Oversight: Chief Secretary KP Shahab Ali Shah joined online and emphasized that strong district leadership, strict oversight, and clear accountability are vital to eradicating polio.
-
Operational Strategy: EOC Coordinator Shafiullah Khan and Health Secretary Fayaz Ali Shah briefed participants on program priorities, SOP enforcement, campaign planning, and the need for seamless coordination between district administration, health teams, and District EOCs to reach every child.
-
Technical Support: Experts from WHO, CDC, and NEOC highlighted the importance of evidence-based planning, teamwork, and sustained efforts to overcome field challenges.
-
Targeted Districts: The session focused on key tribal, southern, central, and northern districts—including Peshawar, Khyber, Mohmand, Bajaur, Kurram, Orakzai, North & South Waziristan, Bannu, D.I. Khan, Tank, Lakki Marwat, Kohat, Karak, Hangu, Charsadda, Mardan, Dir Upper/Lower, Mansehra, and Torghar.




