سوات میں سکول کی گاڑی پر حملہ ڈرائیور جاں بحق، دو بچے زخمی

خیبرپختونخوا کے بالائی ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے سکول وین پر اس وقت حملہ کیا جب اس نے سکول کے طالبعلم بچے سکول میں اتاردئے ، حملے میں وین کا ڈرئیور موقع پر جاں جانبحق ہوگیا، جبکہ دو دیگر راہگیر بچے زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر اپنے پھیر جمانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کیلئے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی فورسز نے بھی انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جبکہ سوات کے مقامی شہری بھی مسلسل ان کی موجودگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،
آج بھی واقعہ کے بعد سوات میں دہشتگردوں کی مموجودگی کے خلاف سوات کے مقامی آبادی نے سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جس میں طلبا سمیت سول سوسائٹی نے بھر پور حصہ لیا،
مظاہرین نے پُرامن سوات اور سوات میں مستقل قیام امن کے قیام کیلئے سوات کو طالبان سے پاک رکھنے کا مطالبہ کیا،
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع بھی سوات سے مختلف نہیں، جہاں جگہ جگہ طالبان کی دوبارہ منظم ہونے اور تمام اضلاع میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں