بجلی کا ایک اور جھٹکا، ایک اعشاریہ اکیاسی روپے فی یونٹ مذید اضافہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کی جانب سے تسلسل کیساتھ بجلیاں گرائی جا رہی ہیں، نیپرا نے 24 گھنٹے کے اندر مہنگائی کے ستائے عوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا، ایک بار پھر بجلی 1 اعشاریہ 81 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ حالیہ اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور ستم بالائے ستم صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائیگی۔
حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی، چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے جبکہ درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا
اضافی بوجھ پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں