پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کی بڑی کامیابی، امراض قلب کا شکار بچوں کے لیے آپریشن کی سہولت کا آغاز کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) خیبرپختونخواہ میں امرض قلب کا شکار اب کوئی بھی بچہ علاج سے محروم نہیں رہے گا ، پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی بار بیک وقت دو بچیوں کے دل کا کامیاب اپریشن کیاگیا، ہسپتال ترجمان رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں چار سالہ عائزہ اور پانچ سالہ بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن کے بعد یہ ثابت ہوگیا ، کہ اب صوبے بھر میں کوئی بھی دل کا مریض بچہ نہیں رہیگا، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے جاری کردہ صحت سہولت کارڈز کے زریعے دونوں اپریشنز ہوچکے ہیں، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبےکا پہلا پیڈیاٹرک ہسپتال بن گیا، صحتیاب ہونے والی بچیوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی سی کے ڈاکٹرز سمیت پورے عملے کا شکریہ آدا کیا، ان کا کہنا ہے، کہ پی آئی سی ہم جیسے والدین اور ایسے بیمار بچوں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں