پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) عدالت عالیہ پشاور نے ڈی ای او فیمیل کے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کریا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں قائم نچ نے ڈی ای او فیمیل رضیہ سلطانہ کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل نے ان کے حق میں فیصلہ کیا مگر انہیں چارج نہیں دیا جارہا اور اب مجبوری کے عالم میں وہ عدالت عالیہ آئے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر شاہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جسٹس قیصر رشید نے پٹیشنر کو ٹریبونل کی موجودگی میں پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار نہ ہونے کا کہہ دیا اور کہا کہ یہ ہائیکورٹ کے پاس یہ اختیار نہیں تاہم پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت ٹریبونل فنکشنل نہیں جس پر جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پرمشتمل دو رکنی بنچ نے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments