پشاور( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاورکے معروف جنازگاہ شونکڑی وال،عیسیٰ خیل اورموسیٰ خیل کوکوروناوائرس کے پیش نظرعیدالفطرتک بندکردیاگیاہے صافی قوم کمیٹی کے عہدیداروںنے رضاکارانہ طورپرپشاورشہرمیں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث عیدالفطرکے پانچویں دن تک جناگاہ بندکرنے کافیصلہ کیاہے صافی قوم کمیٹی کے عمائدین حاجی فضل وہاب صافی،حاجی عبدالمناف،حاجی حمیداللہ ،حاجی غلام اوردیگرعہدیداروںنے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں جنازگاہ رضاکارانہ طورپربندکرنے فیصلہ کیایادرہے کہ پشاورمیں صافی قوم کی اکثریت کے باعث مذکورہ قوم کے عمائدین نے رحمان باباقبرستان کے قریب اپنے لیے شونکڑی وال کے نام سے جنازگاہ تعمیرکی جس میں روزانہ کی بنیادپرنمازجنازہ میں سینکڑوںلوگ شریک ہوتے ہے جس سے کوروناوائرس پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیاتھاصافی ووم کمیٹی کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کواپنے ہرقسم کے تعاون کایقین دلایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments