پی ڈیی ایم ملتان جلسہ، یوسف رضا گیلانی کے دو بیٹوں سمیت سینکڑوں کارکن گرفتار، مولانا نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ملتان ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک مؤومنٹ کا ملتان میں پانچواں جلسہ ہونے جارہاہے، میزبان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی اور ان کی گرفتاریوں کیلئے حکومت نے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں، جس نے جلسہ گاہ کو چاروں طرف اپنے حصار میں لیا ہوا ہے، کارکنوں کو نہیں چھوڑا جارہاہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے ایک بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جس کو ضمانت پر رہائی مل گئی ، تاہم گزشتہ رات سابق وزیر اعظم کے دوسرے بیٹے علی قاسم گیلانی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا اور علی قاسم گیلانی تشدد اور تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے گھسیٹ گھسیٹ کر تھانے لے جایا گیا، پی ڈی ایم کے بڑی تعداد میں کارکنان ملتان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کے مقام قلعہ کونہ قاسم باغ کا کنٹرول سکیورٹی اہلکاروں کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے، اور اب قاسم باغ پر پی ڈی ایم کے کارکنوں نے مکمل قبضہ کرلیا ہے، حکومت نے تیس کنٹینرز لگا کر اور بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرکہ قاسم باغ کو دو روز قبل ہی سیل کردیا تھا، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب جلسہ گاہ میں بھی بڑی تعداد میں کارکنان اکھٹے ہوگئے ہیں، جو حکومتی پابندی کے باوجود جلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جہاں پر لائٹنگ، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم نصب کیاجارہاہے۔ گذشتہ رات کے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمان سمیت پی ڈی ایم کے متعدد رہنماء بھی قاسم باغ پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قاسم باغ اور ملتان میں اتنی تعداد میں رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جیسے پاکستان اور بھارت کی جنگ لگنے والی ہو،
حکومتی روئے کے خلاف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےجلسہ سے آج دوپہر 2 بجے ملتان میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے، جہاں پر حکومتی رویہ کے خلاف اہم فیصلے کئے جائینگے۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سمیت ملتان میں موجود پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی،
پی ڈی ایم کے پانچویں جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرونا کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے، جبکہ ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری پہلی بار پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرکے جلسے سے خطاب کریں گی، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنی دادی کی سوگ کی تقریب چھوڑ کر جلسے میں شرکت کرکے خطاب کریں گی،
ملتان میں جلسہ کو روکنے کیلئے حکومت نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں پی ڈی ایم نے جلسے کو کامیاب بنانے کا،
اس سے قبل پی ڈی ایم پشاور کا جلسہ روکنے کیلئے بھی حکومت نے کچھ ایسا ہی کرنے کا سوچا تھا، تاہم پشاور میں کوئی بھی جماعت میزبان نہیں تھی، بلکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں میزبانی کا کردار آداکررہے تھے، اس لئے پشاور جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے علاوہ حکومت کچھ نہ کرسکی، اب جبکہ ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی میزبانی کا کردار آدا کررہی ہے، یہی وجہ ہے، کہ اب ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی خاندان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں کل تیس نومبر کو ہونے والا پی ڈی ایم کا یہ جلسہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہورہا ہے، اس لئے پیپلز پارٹی اس جلسے کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں