میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرانشاہ پرس کلب میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے دوراجس جماعت اسلامی کے نائب امیر پاکستان پروفیسر ابراہیم ، بنوں ڈویژن کے امیر اجمل خان شمالی وزیرستان کے امیر ملک رخمن اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی تقریب کے دوران شمالی وزیرستان کے نو منتخب امیر ملک رخمن اللہ وزیر سے پروفیسر ابراہیم نے حلف لیا ۔ پروفیسر ابراہیم اور بنوں ڈویژن کے امیر اجمل خان نے جماعت اسلامی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اخر میں نو منتخب امیر شمالی وزیرستان ملک رخمن اللہ نے پروفیسر ابراہیم خان ، بنوں ڈویژن کے امیر اجمل خان اور ائے ھوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
محمد حنیف میرانشاہ ۔
Load/Hide Comments