مشرق وسطی سے آنیوالے مسافر ہوٹلوں میں منتقل، ادائیگی مسافروں سے کروائی جارہی ہیں، ذرائع

پشاور(مسرت اللہ جان) مشرق وسطی سے خصوصی فلائٹس کے ذریعے آنیوالے مسافروں کو پشاور کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرا دیا گیا ہے جہاں پر مسافروں سے رقم لیکر انہیں تین تین کی ٹولیوں کی شکل میں کمروں میں رکھا گیا ہے گذشتہ روز مشرق وسطی سے خصوصی فلائٹس کے ذریعے سینکڑوں مسافر جن کا تعلق صوبے کے مختلف علاقوں سے ہے پشاور پہنچے تھے جنہیں فوری طور پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ ہوٹلوں میں منتقل کردیا جہاں پر ان مسافروں سے فی کس وصولی لی جارہی ہیں جبکہ ان کمروں میں رہائش پذیر یہ مسافر اپنے خوراک کا خرچہ بھی خود کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض مسافرجو پہلے ہی مالی پریشانی کا شکار تھے نے اپنے رشتہ داروں سے رابطے کرنے شروع کردئیے ہیں کیونکہ پندرہ دن تک انہیں انہی ہوٹلوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ ابھی تک ان مسافروں کا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث مسافروں اور ان کے رشتہ دار نہ صرف ذہنی تناؤ کا شکار ہیں بلکہ انہیں مالی پریشانیوں نے بھی آگھیرا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں