پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹکٹ ڈیسک )قبائلی ضلع کرم کے گورنر کاٹیج پاراچنار میں پولیس اہلکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ضلع کرم سمیت مختلف قبائلی اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے جس کا مقصد قبائلی اضلاع کے پولیس کو مثالی فورس بنانا ہے اور ضلع کرم میں پولیس کے چاک و چوبند دستوں کو دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہوئی ہے آئی جی پی خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ ضلع کرم کے 80 خاندانوں سمیت قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہید پولیس اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کو خصوصی پیکج دیا جائے گا اور بہت جلد نئے جوانوں کو بھی پولیس فورس میں شامل کیا جائے گا اس سے قبل پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے ہمراہ پاک آرمی کے کیمپ میں پولیس اہلکاروں کی عملی مشقوں کا بھی معائنہ کیا جہاں پولیس کے چار سو اہلکار جدید تقاضوں اور ضروریات کے مطابق تین ماہ کی تربیت حاصل کرلیں گے اس موقع پر پر پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد جاوید الیاس نے آئی جی پی کو ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف عملی طور پر مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا جسے مہمان خصوصی نے بہت سراہا اور بہترین طریقے سے پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے پر پاک فوج اور ان کے ماہر انسٹرکٹرز کا شکریہ آدا کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments