سپریم کورٹ نے 2021 میں الیکشن کمیشن کو ایسا کرنے سے منع کر دیا تھا۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی مشیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کے نمٹائے جانے تک الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی ، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب میں تو الیکشن کرا نہیں سکی اور توہین عدالت کا ارتکاب کیا۔ لیکن عمران خان کی نااہلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن غیر معمولی مستعدی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments