سندھ کےبعدخیبرپختونخوامیں بھی کوروناکےمریضوں کاپلازمہ سےعلاج شروع

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میں پلازمہ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے باضابطہ نیشنل انسی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ہسپتال ترجمان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہیماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ڈاکٹر شاہ تاج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس طرح ایچ ایم سی کرونا کے متاثرہ مریضوں کےلئے رو بہ صحت افراد کے پلازمہ کے ذریعےعلاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنے والا صوبے کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے، ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پروگرام کے لئے متعین کردہ کمیٹی نے لیبارٹری میں پلازمہ پراسیس کرنے والی مشین و دیگر انتظامات پر کام شروع کردیا ہے، ہسپتال کے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ڈاکٹر سلیمان اور ایک کلاس فور ملازم عالمگیر نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا رضاکارانہ اعلان کررکھا ہے، ہسپتال میں لیب ٹیسٹنگ روٹین وائرولوجی اور امیونوگلوبلین کی صورتحال کی گائیڈ لائنز وضع کردئیے گئے ہیں، نئے علاج کےلئے ڈونر اور وصول کنندہ کی منظوری دے دی گئی ہے اور معالجین اور انتظامی احکامات کی ایک ٹیم ہے جو اس وقت اس علاج کے اقدامات کی نگرانی کررہی ہے, میڈیکل ڈائریکٹر شہزاد اکبر خان نے ایچ ایم سی کے طبی عملے کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے, ہسپتال ترجمان کے مطابق عطیہ دہندگان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہی پڑے گا، واضح رہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا ایک عطیہ دو مریضوں کی جان بچانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں