خیبر پختونخوا کی مزید چار خواتین ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں تین ہاوس آفیسرز خواتین ڈاکٹروں کے بعد مزید چار خواتین ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، ایک کلاس فور بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے ، ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے. بتایا گیا ہے کہ 12 خواتین ڈاکٹرز کے نمونے تشخیص کےلئے لئے گئے تھے جن میں چار خواتین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. اسی طرح کرک کے علاقہ ٹیری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مقصود کو بھی کورونا پازیٹیو ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک کی آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے. چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ارشد کریم اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کے ڈاکٹر حسن جان بھی کرونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کا شکار طبی عملے کی تعداد اب 39ہوگئی ہے جس میں 24 کے لگ بھگ ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹر تنظیموں کی جانب سے طبی عملے کے تیزی سے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں