مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کاضلع خیبر میں قرنطینہ سنٹرز کے دورے

پشاور(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے ضلع خیبر میں قرنطینہ سنٹرز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں افغانستان سے آنے والے افراد کے لیے سات قر نطینہ سنٹرز قائم کیے ہیں جن میں تقریبا 1500 افراد رکھنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک افغانستان سے 713 افراد آئے ہیں جو قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں۔شاہ کس قرنطینہ سنٹر میں 319 افرادجن میں 108 مرد اور 211 خواتین ہیں ٹھہرائے گئے۔جمرود فورٹ میں 300 بندوں کی گنجائش کا قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کو بطور ماڈل آئسولیشن ویلج استعمال کیا جائے گا جس میں اٹیچیڈ واش رومز ہیں اور یہ مکمل طور پر ائسولیٹڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام سہولیات کا جائزہ لے رہی ہے اور حفاظتی سامان بشمول دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں۔ افغانستان سے آنے والے افراد کو پہلے قرنطینہ سنٹرزپھرآئسولیشن اور اس کے بعد ہائی ڈ یپنڈنسی یونٹس میں رکھا جائے گا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں کو تمام تر سہولیات ان قرنطینہ سنٹرز میں فراہم کر رہے ہیں جبکہ جلال آباد قونصلیٹ میں بھی کیمپ آفس قائم ہے۔ان افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔جن کے ٹیسٹ نیگیٹو ہوں گے ان کو اپنے علاقوں کو روانہ کیا جائے گا اور جن کے ٹیسٹ مثبت ہوں وہ اپنا مقررہ وقت یہاں گزاریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان تمام اقدامات اور سہولیات کی خود مانیٹر نگ کر رہے ہے۔ انہوں نے مختلف اضلاع کے دورے بھی کئے ہے۔خیبرپختونخوا میں اشیائے خورد نوش کی چیزیں موجود ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ افغانستان اور یواےای سے آنے والے لوگوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کر چکے ہیں۔ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ سماجی رابطوں میں کمی اور حکومت کے مقرر کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر تبلیغی حضرات کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ابھی تک صوبہ بھر میں کرونا کے 1137 مثبت کیسز ہیں 226 افراد سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 60 افراد کروناوائرس سے جان سے چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں