ترقیاتی دھارے میں شامل کرکے قبائلی اضلاع کی محرومی کا خاتمہ کرنا ہوگا، نگران صوبائی وزیر صنعت و حرفت

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امورضم اضلاع، صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں شامل ضم شدہ اضلاع کو ترقیاتی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ ہوسکیں۔ ضم اضلاع میں محکمہ مال کے تحت لینڈ ریکارڈ کا مسلہ حل کیا جارہا ہے جبکہ ضم ضلع مھمند میں معدنیات کے لیزوں سے متعلق حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اورمھمند باجوڑ مرکزی شاہراہ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی اجرا کا معاملہ محکمہ خزانہ سے ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا۔انھوں نے ضم ضلع مھمند کے سیاحتی مقامات کو سیاحتی زون کی حیثیت دینے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ضلع میں صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ انتظامیہ و اداروں کو ہیدایت جاری کیں۔اس حوالے سے نگران وزیر نے جمعہ کے روز ضم ضلع مھمند کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں پرضلعی ہیڈکوارٹر غلنۍ پہنچنے پر انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ نگران وزیر کو دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد احتشام الحق نے ضلع میں مکمل شده اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پرنگران وزیر کو صحت، تعلیم، ماربل انڈسٹری اور ضلع میں بنیادی ڈھانچے کی صورتحال،پانی وبجلی، سڑکوں،پولیس اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق حل طلب مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ نگران وزیر نے اپنے دورے کے دوران ضلعی جرگہ حال میں ضلع مہمند کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے قومی مشران و زعما،بلدیاتی نمائندوں اور نوجوانوں کے ایک بڑےجرگے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران قبائلی رسم ورواج کے مطابق بھر پور مہمان نوازی پر مھمند قوم کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے جرگہ مشران کے بعض مطالبات پر مقامی عوام کو درپیش متعد مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کوفوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ اس موقع پر عوامی مطالبے کے پیش نظر محکمہ معدنیات کے عملے کو یکہ غنڈ کے بجائے غلنئی میں اپنی خدمات فراہم کرنے کی ہیدایت کی۔انھوں نے مھمند ڈیم کی سمت سے سکول اور کالج کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دوبارہ شروع کرنے کی بھی ہیدایت کی۔اس موقع پر مقامی مشران نے نگران وزیر کے دورے کو ضم اضلاع کی ترقی کے سفر میں ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ان کی امد سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔دریں اثنا نگران وزیر نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی واک میں بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں