صوابی مشتبہ کرونامریض کوباچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصورمنتقل

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) رائل میڈیل کمپلیکس ٹوپی ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کوٹھا سے تعلق رکھنے والا مریض کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا، ٹوپی کے ایڈمنسٹریٹر محمد افضل اور ریسیکو 1122 کو اطلاع، مشتبہ مریض کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے باچا میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا، جبکہ ٹی ایم او محمد افضل ریسیکو اور ڈ ی ایس پی افتخار خان ایس ایچ او نیاز علی خان پولیس نفری اور انتظامیہ موقع پر پہنچ کر رائل میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی پوری عمارت کو کلورین سے سپرے کیا، جس کے بعد ہسپتال کو دوبارہ کھول دیا، دوسری جانب اسماعیلہ سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض لعل بھادر انتقال کرگئے، جس کو باقاعدہ تدفین کیلئے انتظامیہ قبرستان کو لعل بھادر کی نعش پہنچاکرتدفین کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کردی جس سے صوابی میں کورونا اموات4ہوگئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں